نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 لاکھ 64 ہزار 399 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 46 ہزار 135 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 34 لاکھ 96 ہزار 769 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 594 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 43 لاکھ 21 ہزار 495 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 132 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 8 ہزار 400 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 86 ہزار 227 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 695 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 3 ہزار 41 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 834 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 45 ہزار 456 زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 7 ہزار 284 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 458 ہو چکی ہے۔بھارت میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔بھارت میں کورونا وائرس سے 11 ہزار 921 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 161 ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 969 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 136 ہوچکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 408 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 27 ہزار 136 پر رکی ہوئی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 405 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 37 ہزار 500 رپورٹ ہوئے ہیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 7 ہزار 56 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 37 ہزار 156 رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 9 ہزار 65 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 92 ہزار 439 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 8 ہزار 910 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 382 ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 842 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 81 ہزار 298 ہو گئے۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 547 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 57 ہزار 716 ہو گئے۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 52 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 315 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 265 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔بڑھتی ہوئی لاپروائی اور غیر محتاط رویے کے باعث پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان کورونا مریضوں کے لحاظ سے ممالک کی فہرست میں چین اور سعودی عرب سے بھی آگے نکل کر 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 760 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 2 ہزار 975 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 93 ہزار 348 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 58 ہزار 437 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
٭٭٭٭٭
تبصرے بند ہیں.