کرپشن کیسسز کا سامنا کرنیوالے کس منہ سے حکومت کو بھاشن دے رہے ہیں ، شہباز گل

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا وبا کو کنٹرول کیا گیا، معاون خصوصی وزیراعظم

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن کیسسز کا سامنا کرنے والے کس منہ سے حکومت کو بھاشن دے رہے ہیں۔ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ کرپشن کے کیسسز کا سامنا کرنے والے کس منہ سے حکومت کو بھاشن دے رہے ہیں، تحریک انصاف حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی لیکن ملک کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا وبا کو کنٹرول کیا گیا، اپوزیشن اس وقت احتساب سے بھاگ کر کورونا کے پیچھے چْھپ رہی ہے، کاغذ کے شیر بیرونِ ملک سے کورونا کے خلاف مدد کرنے آئے اور خود ڈھیر ہوگئے

تبصرے بند ہیں.