سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے حکم کے بعد مسجد نبوی کو کھول دیا گیا

نمازوں کی ادائیگی حرم کے نئے توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں ہوگی،انتظامیہ مسجد نبوی

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے حکم کے بعد مسجد نبوی کو کھول دیا گیا ، مسجد نبوی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولاگیا ہے ، حفاظتی انتظامات کے تحت محدود تعداد میں نمازیوں کو داخلے کی اجازت دیدی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے اتوار کو جاری ایک بیا ن میں کہاکہ نمازوں کی ادائیگی حرم کے نئے توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں ہوگی۔ادھر پاکستان میں سعودی سفارت خانے کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ مسجد نبوی کو بتدریج اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کھولا جارہاہے۔

تبصرے بند ہیں.