سیکیورٹی خطرات: وکلا کا بینظیر قتل کیس کی پیروی سے انکاری

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہادت کیس کی پیروی کیلیے راولپنڈی اسلام آبادکے سینئر وکلا نے سرکاری پراسیکیوٹر بننے سے دوٹوک انداز میں انکارکر دیا ہے جس کے باعث مقدمے کی تفتیش کرنے والی ایجنسی ایف آئی اے ملک کے اس اہم ترین مقدمے کی سرکاری طور پر پیروی کیلیے نیاپراسیکیوٹر مقررکرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ اس مقدمے کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی کوگزشتہ ماہ3مئی کو قتل کر دیا تھا ،ابھی تک اس کیس کا پراسیکیوٹرمقرر نہیںکیا جاسکا جبکہ اس مقدمے کے دوسرے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر علی نے بھی باکس سیکیورٹی فراہم کرنے تک پیروی سے انکارکردیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.