درآمدی اشیا کے کنٹینرمیں انوائس کا ہونا لازمی کرنے کاامکان

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے درآمدی کنٹینرز میں اشیا کی انوائس کی موجودگی کو لازمی قرار دیے جانے کا امکان ہے اور خلاف ورزی پر30ہزار سے 50 ہزار روپے فی کنٹینر جرمانے عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ایف بی آر کے سینئر افسر نے ’’رایل‘‘ کو بتایا کہ انڈر انوائسنگ کی روک تھام کے لیے درآمدی اشیا کے سیل شدہ کنٹینرز میں اشیا کی انوائس شامل کرنے کو لازمی قرار دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پہلے بھی کیا گیا تھا تاہم اسے ختم کردیا گیا اور اب اسٹیک ہولڈروں کی باہمی مشاورت کے بعد اسے دوبارہ متعارف کرانے پر غور ہو رہا ہے جس کا بنیادی مقصد درآمدی اشیا پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی 100 فیصد وصولی یقینی بنانا ہے تاکہ جو بھی اشیا درآمد ہوں ان اشیا کی انوائس چونکہ اسی کنٹینر میں موجود ہوگی جس پر ان اشیا کو جس قیمت پر بیرون ملک سے خریدا کیا ہوگا وہ قیمت درج ہوگی اور اس قیمت کے مطابق ان اشیا پر ڈیوٹی اور ٹیکس وصول کرلیے جائیں گے تاکہ نہ تو انڈر انوائسنگ کا مسئلہ پیدا ہو اور نہ ہی ویلیو ایشن کے تعین کے حوالے سے کسی قسم کے مسائل پیدا ہوسکیں، اس اقدام سے درآمدی اشیائکی کلیئرنس میں بھی تیزی آئے گی اور ایف بی آر کو بھی کروڑوں روپے کا اضافی ریونیو ملے گا۔

تبصرے بند ہیں.