کورونا وائرس کی وبا سےسب سے زیادہ خطرے میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ ہے جو اس جنگ کے خلاف سب سے آگے کھڑے ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر کئی ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئیں جن میں وہ اپنی تھکن دور کرنے کے لیے رقص کرتے نظر آئے۔سوشل میڈیا پر صارفین ڈاکٹرز کی ان ویڈیوز کو خوب پسند کرتے بھی نظر آئے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر دو نرسز کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کے گانے پر رقص کرتی نظر آئیں۔یہ دونوں نرسز سلینا گومز کے نئے البم ’ریئر‘ کے گانے ’بوائے فرینڈ‘ پر زبردست رقص کرتی نظر آئیں۔جہاں ان کے اس رقص کو لوگوں نے خوب پسند کیا وہیں گلوکارہ سلینا گومز نے خود بھی ان نرسز کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس ویڈیو نے مجھے مسکرانے پر مجبور کردیا، میں طبی عملے کا شکریہ ادا کرتی ہوں، آپ ہمارے ہیرو ہیں‘۔یاد رہے کہ رواں ماہ سلینا گومز نے اعلان کیا تھا کہ ان کے نئے البم ’ریئر‘ کے ہر آرڈر سے وہ ایک ڈالر کورونا متاثرین کے لیے عطیہ کریں گی۔
تبصرے بند ہیں.