پاکستان میں کورونا 93 جانیں نگل گیا ، 5374 متاثر

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 93 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5374 تک پہنچ گئی، ملک میں ہونے والی 93 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 34، سندھ 30 اور پنجاب میں 23 ہلاکتیں ہوئی ہیں، اس کے علاوہ بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام ا?باد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔پنجاب میں آج اب تک کورونا کے مزید 130 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کی، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2594 اور ہلاکتیں 23 ہوگئی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق لاہور میں 434، ننکانہ صاحب 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 71، جہلم 27، اٹک 1، چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، نارووال 8، گجرات 135، حافظ ا?باد 12، منڈی بہاو¿الدین 8، ملتان 23، وہاڑی 19، فیصل آباد 31، چنیوٹ 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 41، سرگودھا 8، میانوالی 10، خوشاب 4، بہاولنگر 5، بہاولپور 6 لودھراں 3، ڈی جی خان 18 جب کہ لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کیس ہے، اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ 39 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں آج اب تک کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے ا?ئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں، اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 131 ہوگئی ہے، وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔سندھ میں اتوار کو کورونا وائرس کے باعث مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہو گئی ہے جب کہ مزید 93 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 1411 ہو گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں 2 ہلاکتوں اور 93 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے میں مزید 18 افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو بھی جا چکے ہیں، مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ اب تک 389 افراد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں اتوار کو کورونا سے مزید 3 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کل ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی جب کہ صوبے میں مزید 47 کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 744 ہوگئی، صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے ہلاکتوں اور نئے کیسز کی تصدیق کی گئی، محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ہلاکتیں مردان، پشاور اور صوابی میں ہوئیں جن کی عمریں 80، 65 اور 52 سال تھیں جبکہ تمام افراد کی تبلیغی جماعت کے ساتھ کی ٹریول ہسٹری موجود ہے،صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں مزید 3 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 145 ہوچکی ہے۔بلوچستان میں بھی اتوار کو مزید 2 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 230 ہوگئی ہے، ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مقامی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 82 ہوگئی، صوبائی محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے شکار مریضوں میں 18 ڈاکٹرز اور 3 پیرامیڈکس بھی شامل ہیں، محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کے 123 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، واضح رہے کہ صوبے اب تک کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان میں اتوار کو مزید 8 کیسز سامنے ا?ئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 224 ہو گئی ہے،گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 149 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں، اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔آزاد کشمیر میں اتوار کو کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز سامنے ا?ئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے، وزیراطلاعات آزاد کشمیر مشتاق منہاس نے ٹوئٹ کے ذریعے کیسز کی تصدیق کی۔

تبصرے بند ہیں.