لائن آف کنٹرول، بھارتی فوج آپے سے باہر،پاک فوج نے بھی سبق سکھا دیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)بھارتی فوج کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی متعددمرتبہ خلاف ورزی کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے ساتھ دھندیال، شاہ کوٹ اور شردھا سیکٹر میں بھاری گولہ باری کی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارتی فوج کی بیس والی اور چھاڑی گاو¿ں میں بھاری ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک 15 سالہ لڑکی سمیت 4 بے قصور شہری شدید زخمی ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کے اہلکاروں نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور ان فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ رواں برس کے 4 ماہ کے دوران بھارتی فوج 708 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔ جس کے نتیجے میں 42 شہری زخمی ہوئے جبکہ 2 نے جامِ شہادت نوش کیا۔

تبصرے بند ہیں.