لاہور (خصوصی نمائندہ ) پاکستان میں مہلک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے اب تک ملک میں 3800 سے زائد افراد متاثر جبکہ 54 جانیں نگل چکا ہے ، یکم اپریل سے ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ تیزی دیکھی گئی ہے اور کیسز میں مارچ کے مقابلے میں دوگنا تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔گزشتہ روز بھی ملک میں نئے کیسز اور اموات کے آنے کا سلسلہ جاری رہا اور ایک روز میں ریکارڈ 610 کیسز سامنے، آج بھی کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک ملک میں متاثرین کی تعداد 3 ہزار 864 تک پہنچ گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں مزید ایک موت سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔منگل کو صبح کے وقت وزیر صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں مزید 95 کیسز اور ایک موت کی تصدیق کی، خیبرپختونخوا کے کیسز کی تعداد 405 سے بڑھ کر 500 ہوگئی ہے، جس میں 85 نئے کیسز ہیں جبکہ باقی 10 افراد کو پہلے رپورٹ کیے گئے ڈیٹا میں شامل کیا گیا ہے، صوبے میں کورونا وائرس سے ایک اور موت ہوئی جس کے بعد یہاں اموات 17 تک پہنچ گئیں۔ متاثرین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 500 مثبت ٹیسٹ آنے کے علاوہ 138 لوگ ہسپتالوں میں ہیں جبکہ اب تک 69 افراد ایسے بھی ہیں جو اس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ادھر سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ نے اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں نئے کیسز رپورٹ کیے، ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید ایک کیس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعدا 83 تک پہنچ گئی، اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے 2 کیس رپورٹ کیے گئے،
نئے کیسز کے بعد آزاد کشمیر میں متاثرین کی تعداد 16 سے بڑھ کر 18 تک پہنچ چکی ہے۔یہ امر خوش آئند ہے کہ جس طرح ملک میں کیسز کی تعداد میں بھی یومیہ سیکڑوں کا اضافہ ہورہا ہے اسی طرح صحت یاب افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس عالمی وبا سے لڑتے ہوئے مزید 170 افراد صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد 259 سے بڑھ کر 429 ہوگئی ہے۔ اس وقت پنجاب 1918 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہے، سندھ میں 932، خیبرپختونخوا میں 500، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 211، اسلام آباد میں 83 اور آزاد کشمیر میں 18 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔اموات کی تعداد پر نظر ڈالیں تو ان 54 افراد میں سب سے زیادہ ابھی تک سندھ اور خیبرپختونخوا میں لوگ انتقال کیے ہیں، سندھ میں ابھی تک اموات کی تعداد 17 ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی اب 17 لوگ جان سے جاچکے ہیں، پنجاب میں 15، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان اور اسلام آباد میں ایک، ایک فرد کی موت واقع ہوئی ہے۔افسوسناک خبر یہ ہے کہ اب تک 2 ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس کے خلاف انسانی زندگیاں بچات بچات اپنی زندگی گنوا بیٹھے ، کراچی میں ماہر امراض جلد اور الخدمت فاو¿نڈیشن سندھ کے نائب صدر عبدالقادر سومرو مریضوں کے علاج کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور گزشتہ روز انتقال کرگئے ، اس سے قبل گلگت بلتستان میں ڈاکٹر اسامہ بھی کورونا متاثرین کا علاج کرتے ہوئے خود وائرس سے متاثر ہوکر انتقال کرگئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.