لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیراعلی پنجاب نے پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو تعطیلات کے دوران 2 ماہ کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا پابند کر دیا۔ انہوں نے کہا پرائیویٹ تعلیمی ادارے 2 ماہ کی یک مشت فیس نہیں لیں گے۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا تمام نجی تعلیمی ادارے 20 فیصد رعایت دینے کے پابند ہونگے، اس دوران سکولوں کو تمام ساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا، کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.