سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں جاری ایک فوجی کارروائی کے دوران ایک جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 5بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے سرینگر میں ایک بیان میں 5فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ زخمی فوجیوں میں سے ایک جے سی او سمیت دو اہلکار سرینگر کے بادامی باغ ملٹری ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ بھارتی فوج کی 8جاٹ رجمنٹ نے بدھ کو یہ فوجی کارروائی شروع کی تھی ۔ ادھربھارتی فوج کی 41اور57راشٹریہ رائفلزاور اسپیشل آپریشنز گروپ کی مشترکہ ٹیم نے ضلع کپواڑہ کے علاقوںAwaoora، کم خادی ، زرہامہ ، صفاوالی، بٹ پورہ اور ہائی ہامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں-
تبصرے بند ہیں.