مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کو جتنی جلد بیرون ملک منتقل کیا جائے گا، اتنا ہی ان کے علاج کے لیے بہتر ہے۔ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہنا تھا بیرون ملک ڈاکٹرز کا سب سے اولین چیلنج نواز شریف کے مرض کی درست تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے، سابق وزیراعظم کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس کل لاہور پہنچے گی، ڈاکٹرز نواز شریف کو طبی طور پر سفر کے لئے آج سے پھر تیار کرنا شروع کریں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف پہلے ہی سیٹرائیڈز کی ہائی ڈوزز پہ ہیں، سٹیرائڈز اور دیگر ادویات کی مدد سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو سفر کے قابل بنایا جائے گا، ڈاکٹرز نے گزشتہ روز نواز شریف کی نازک صحت کے پیش نظر ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کے لئے کہا تھا۔
تبصرے بند ہیں.