ہاتھ صاف ہیں، کارروائیوں کو انتقامی احتساب بنا دیا گیا: احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہاتھ صاف ہیں، کارروائیوں کو انتقامی احتساب بنا دیا گیا، قطر کے سرکاری ادارے نے پاکستان سے ایل این جی کا معاہدہ کیا، عمران نیازی سے بیرونی فنڈنگ کا حساب کیوں نہیں لیا جاتا۔پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ ترین دن آج دیکھا، سابق وزیراعظم کو گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، ہم نے پاکستان کی خدمت کی جس کی سزا دی جا رہی ہے، عوام کو نواز شریف پر یقین ہے، سابق وزیراعظم پر چارج شیٹ کے 2 صفحات دیئے گئے۔احسن اقبال کا کہنا تھا جمہوری حکومت کی سانس اکھڑی ہوئی ہے، شاہد خاقان کی وجہ سے ملک اربوں ڈالر نقصان سے بچ گیا، بی آرٹی پشاور تمام جرائم کی ماں ہے، پشاور کھڈوں کا شہر بن گیا ہے، مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس پر کیوں نہیں کسی کو پوچھا جاسکتا، ملک میں احتساب کو بدقستمی سے انتقامی احتساب بنا دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.