فیاض الحسن کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنیکا فیصلہ، آج حلف اٹھائیں گے

سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی، آج شام گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔ سابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان آج دوبارہ وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس لاہور میں شام 5 بجے ہوگی، قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی حلف لیں گے۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلی حکام شریک ہوں گے۔ فیاض الحسن چوہان کو ایک متنازعہ بیان پر کابینہ سے فارغ کر دیا گیا تھا، اب فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.