مریم نے شہباز شریف سے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچا اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے کسی بھی قسم کے اختلافات کی قیاس آرائیوں اور خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ کے ذریعے واضح کیا کہ ان کا پارٹی صدر شہباز شریف سے کوئی اختلاف نہیں، مخالفین نے ماضی میں اور اب بھی بھرپور کوشش کی کہ اختلافات ہوں جائیں لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہو گی۔ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نےقوم سے مشورہ مانگ لیا، کہتی ہیں عدالت نے نواز شریف کو علاج کے لئے بھی رعایت نہیں دی، اب کیا کرنا ہے، فیصلہ کر کے بتائیں۔

تبصرے بند ہیں.