شاہد خاقان کی مشکلات میں اضافہ، ایل این جی سکینڈل کی باقاعدہ تحقیقات کا فیصلہ

نیب نے ایل این جی سکینڈل کی باقاعدہ تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔ نیب پنڈی نے انکوائری کو انوسٹی گیشن میں منتقل کرنے کی سفارش کر دی۔ذرائع کے مطابق نیب پنڈی نے ہیڈکوارٹر کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا ایل این جی کیس میں شواہد مل گئے، انوسٹی گیشن کرنی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق آئندہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں انکوائری کو انوسٹی گیشن منتقلی کی منظوری ہوگی۔نیب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کیخلاف انکوائری کر رہا ہے، انکوائری سے انوسٹی گیشن منتقلی سے نیب کو گرفتاری کے اختیارات مل جائیں گے، شاہد خاقان عباسی تین مرتبہ پیش ہو کر بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.