کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کیا 70 برس کے دوران کرپٹ عناصر نے لوٹ مار کر کے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا .لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی دولت کو بے دردی سے ضائع کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو شفاف قیادت ملی ہے تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے ۔عثمان بزدار نے کہا کہ جنہوں نے عوام کی خون پسینے کی کمائی کو بے دردی سے لوٹا ہے انہیں حساب دینا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.