Latest National, International, Sports & Business News

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ماہ 20 سے 31 مئی تک نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء کیا جائے گا۔ 19 مئی سے ایس ایم ایس کے ذریعے بکنگ کا آغازکردیا جائے گا۔ صارفین کو8877 پراپنا شناختی کارڈ نمبر، اسپیس اورمنتخب برانچ کا آئی ڈی نمبربھیجنا ہوگا۔ ای برانچزکے آئی ڈی نمبرزاسٹیٹ بینک اورنجی بینکوں کی ویب سائیٹس پردستیاب ہیں۔ایک موبائل فون نمبرسے صرف ایک ہی شناختی کارڈ کا نمبربھیجا جاسکتا ہے جب کہ ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک ہی مرتبہ نوٹ جاری کئے جائیں گے۔ نئے نوٹ ملک بھرکے مختلف بینکوں کے 142 شہروں کی 1700 شاخوں سے دستیاب ہوں گے۔ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10 روپے کی 3 گڈیاں، 50 اور 100 روپے کی ایک ایک گڈی ہے۔

تبصرے بند ہیں.