وزارت داخلہ نے کالعدم جیش محمد، جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن سے منسلک 11 تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیموں پر پابندی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کے سلسلے میں لگائی گئی۔جن تنظیموں پر پہابندی عائد کی گئی ہے ان میں الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوة الارشاد، الحمد ٹر سٹ لاہور و فیصل آباد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ الفضل فاؤنڈیشن ٹرسٹ لاہور، موسک اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور،معاذ بن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور، الایثار فاؤنڈیشن لاہور، الرحمت ٹرسٹ آرگنائزیشن بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی پابندی کی فہرست میں شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.