ملتان:اغواء ہونیوالے نوجوان کی لاش برآمد ،2 ملزمان گرفتار

ملتان: ملتان پولیس نے سولہ روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مظفر آباد کے رہائشی پچیس سالہ آصف کو سلیم اور محمد آصف نامی ملزمان نے تین جون کو اغواء کرنے کے بعد اہل خانہ سے پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا،تاوان کی عدم ادائیگی پر اغواکاروں نے آصف کو قتل کر کے لاش حماد پورہ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں پھینک دی،پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش تحویل میں لیکر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.