ملتان:آصف کاتاوان کیلئے اغواء کے بعد قتل

ملتان: ملتان کے رہائشی آصف کوتاوان کیلئے اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق مظفر آباد کے علاقے حامد پورہ کے رہائشی آصف کو اس کے رشتہ دار آصف نے اپنے ساتھی سلیم کے ہمراہ اغوا ء کرنے کے بعد پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا جس پر پولیس تھانہ مظفر آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم آصف اور اس کے ساتھی سلیم کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ آصف کو قتل کر چکے ہیں۔ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نیمقتول آصف کی لاش برآمد کرکے پو سٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردی ہے۔

تبصرے بند ہیں.