امریکی خلائی ایجنسی (ناسا) کے سربراہ جم کا کہنا ہے کہ چاند پرآئندہ چہل قدمی اورمریخ پر سب سے پہلا قدم ایک عورت رکھے گی۔ ریڈیو شو “سائنس فرائیڈے ” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 29 مارچ کو تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف دو خواتین پر مشتمل مشن کو خلا میں روانہ کیا جائے گا۔یہ اعزاز ناسا کی دو خواتین خلانورد “اینی مکلین” اور “کرسٹینا کوچ” کو حاصل ہو گا۔روسی خاتون خلانورد ویلنٹینا تیریشکووا نے 1963 میں پہلی مرتبہ خلاء کا سفر کیا۔ اس کے بعد بہت سی خواتین نے خلائی مشنوں میں شرکت کی جب کہ امریکی خلائی ایجسنی ناسا میں بھی خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔البتہ1969 سے 1972 کے دوران خلائی مشنوں میں چاند کی سرزمین پر چلنے والے تمام بارہ خلانورد مرد تھے۔ اس کے بعد سے کوئی انسان چاند پر نہیں اترا۔
تبصرے بند ہیں.