وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلٰی کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ سندہ سے اغوا ہونے والی 2 نو عمر ہندو لڑکیوں کے بارے میں ایسی اطلاعات ہیں کہ انہیں رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے، اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور اگر ایسا ہے تو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سندھ اور پنجاب حکومت کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور سندھ حکومت ایسے واقعات کے تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، پاکستان میں اقلیتیں ہمارے قومی پرچم کا سفید رنگ ہیں اور ہمیں اپنے تمام رنگ عزیز ہیں، اپنے پرچم کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔
تبصرے بند ہیں.