Latest National, International, Sports & Business News

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل ٹیم کی کپتانی سے محروم

بال ٹیمپریگ میں سزایافتہ آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سے آئی پی ایل ٹیم کی کپتانی بھی چھن گئی، ان کی دستیابی کے باوجود حیدرآباد سن رائزرز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو کپتان مقرر کیا ہے۔ وارنر کی ہی قیادت میں سن رائزرز آئی پی ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکے مگر اس بار انھیں اس ٹیم میں ایک عام کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنا ہوگا۔یاد رہے کہ خود کرکٹ آسٹریلیا ڈیوڈ وارنر کو مستقبل میں قیادت کیلیے نااہل قرار دے چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.