Latest National, International, Sports & Business News

ایشوریا بھی شوہر کے ہاتھوں مجبور بھنسالی کیساتھ کام سے انکار

ممبئی
بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنے شوہر اداکار ابھیشک بچن کی وجہ سے نامور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی حسینہ ایشوریا رائے نے بہترین اہلیہ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کے بجائے اپنے شوہر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کو ترجیح دی۔ ایشوریا رائے کو اْس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اْن کے سامنے سنجے لیلا بھنسالی اور ابھیشک بچن کی فلم کے درمیان انتخاب کرنا پڑا ۔لیکن انہوں نے دونوں فلموں کی تاریخ یکساں ہونے کی وجہ سے ہدایتکار انوراگ کشیپ کی فلم ’گلاب جامن‘ میں ابھیشک کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ ایشوریا رائے بچن سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت اور باجی راؤ مستانی میں بھی کام کرنے سے انکار کر چکی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.