نامور پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے الزام لگایا ہے کہ
انہیں لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہراساں کیا گیا۔
اداکارہ حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ وہ اپنے ذاتی کام کے سلسلے میں لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں قیام پذیر تھیں کہ رات کے وقت ایک شخص نے ان کے کمرے کے دروازے کے نیچے سے اپنا کارڈ کھسکایا، بعد ازاں اس شخص نے انہیں رات کے دو بجے واٹس ایپ پر پیغامات بھیج کر ہراساں کیا۔
تبصرے بند ہیں.