ممبئی:
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کو کرینہ کپور پر تنقید مہنگی پڑگئی ہے اور سوشل میڈیا پر انہیں دہرا معیار رکھنے کا طعنہ دیا جارہا ہے۔
اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کا حال ہی میں ایک اشتہار سامنے آیا ہے اور اس اشتہار کے ذریعے میرا نے شوبز کی دنیا میں باقاعدہ انٹری دی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر میرا کو اشتہار میں کام کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ میرا راجپوت کرینہ کپور بننے کی کوشش کررہی ہیں۔
میرا راجپوت نے گزشتہ برس ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے چھوٹے بچوں کو گھر پر چھوڑ کر باہر کام کرنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’’بچہ کوئی پالتو جانور نہیں ہوتا جس کے ساتھ ہم دن کا ایک گھنٹہ گزار کر کام پر چل پڑیں‘‘۔ میرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹی میشا کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اداکاری کرنا نہیں چاہتیں۔
تبصرے بند ہیں.