ممبئی:
معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے بالی ووڈ سلطان کی فلم ’بھارت‘ چھوڑ جانے کے فیصلے پرسلمان خان نے خاموشی توڑ دی۔
بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان نے پریانکا چوپڑا کی جانب سے فلم ’بھارت‘ چھوڑ جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پریانکا کو فلم ’بھارت‘ میں شامل کرنے سے قبل اگر ہمیں یہ پتہ چلتا کہ انہوں نے وہاں کوئی بڑی فلم سائن کی ہے تو ہم ویسے بھی انہیں نہیں روکتے لیکن یہ سب فلم کی شوٹنگ کے 10 دن پہلے پتہ چلا۔
سلمان خان نے کہا کہ آخری پل میں پتہ چلا کہ پریانکا فلم چھوڑنا چاہتی ہیں جس پر ہم نے انہیں کہا کہ اگر آپ فلم جاری نہیں رکھنا چاہتی تو مت رکھیں لیکن اُس وقت ہمیں کچھ اور وجوہات بتائی گئیں۔
تبصرے بند ہیں.