ممبئی:
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’پدماوت‘ میں رانی پدمنی کے کردار کے لئے دپیکا پڈوکون سے قبل مجھے آفر کی گئی تھی۔
2018 کی پہلی بلاک بسٹر فلم ’پدماوت‘ ریلیز سے قبل کئی تنازعات کا شکار رہی جہاں بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم کرنی سینا کی جانب سے فلم کے نام اور کہانی کو لیکر مظاہرے بھی کئے گئے یہاں تک کہ دپیکا پڈوکون اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو دھمکیاں بھی دی گئیں تاہم تمام مسائل کے باوجود فلم نہ صرف ریلیز ہوئی بلکہ کامیاب بھی رہی۔
تبصرے بند ہیں.