ممبئی:
بھارتی ڈان ابوسلیم نے فلم’’سنجو‘‘کے ہدایت کاروپروڈیوسرز کو فلم میں ان کی غلط تصویر پیش کرنے پر قانونی نوٹس بھجوادیا۔
’’سنجو‘‘جیسی کامیاب فلم تخلیق کرنے والے ہدایت کاروپروڈیوسرراجمکار ہیرانی اورودھوونود چوپڑا مشکل کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارت میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے اور 1993 میں ممبئی دھماکوں کے کیس میں سزا کاٹ رہے بھارتی ڈان ابوسلیم نے راجکمار ہیرانی،ودھو ونودچوپڑا سمیت فلم سے جڑے دیگر لوگوں کو فلم میں ان کی غلط تصویر پیش کرنے پر قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔
ابوسلیم کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کے بارے میں غلط دکھایا گیا ہے لہٰذا فلم کے ہدایت کار ان سے 15 دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ وہ ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.