سیف علی خان کو بیٹی سارہ کی فکر پڑ گئی

ممبئی: 

سیف علی خان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سارہ علی خان نے اداکاری کا میدان تو چن لیا ہے لیکن انہیں فکر اس بات کی ہے کہ وہ ناکامی کا سامنا کس طرح کرے گی۔

سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان معروف ہدایت کار ابھیشیک کپور کی فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کررہی ہیں، فلم میں ان کے مد مقابل سشانت سنگھ راجپوت ہوں گے۔ اپنے فنی سفر کے آغاز پر سارہ تو بہت پرجوش ہیں لیکن ان کے والد سیف علی خان بہت فکر مند ہیں اور بالآخر اس حوالے سے خدشات ان کی زبان پر بھی آگئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.