جھنگ پاور پلانٹ سے بجلی پڑوسیوں کو بھی بیچ سکیں گے، شہباز شریف

لاہور: 

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ چین کی کمپنی کے ساتھ 1263 میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے کے حوالے سے معاہدہ ایک اور بڑا اقدام ہے جو لوڈشیڈنگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

پنجاب حکومت اورچین کی توانائی کمپنی چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے مابین 1263میگاواٹ کے گیس پاور پروجیکٹ کے معاہدے پر مقامی ہوٹل میں دستخط کیے گئے۔ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی صنعت، زراعت اور تجارت کیلیے وافر بجلی ملے گی اور ہم بھارت، افغانستان اور ایران کو بجلی فروخت کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.