ٹی وی شو میں شلپا شیٹھی کے جھوٹ کا پول کھل گیا

ممبئی: 

نامور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی سب سے  بڑی مداح ہونے کی جھوٹی دعویدار نکلیں، شلپا امیتابھ بچن کی جانب سے ان کے بارے میں پوچھے جانےوالے آسان سے سوال کا جواب بھی نہ دے سکیں اور شرمندہ ہوگئیں۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے سب سے بڑے مداح ہونےاوران کے بارے میں سب کچھ جاننے کا دعویٰ کرنے والے تو بہت ہیں ان ہی میں ایک ناموراداکارہ شلپا شیٹھی کانام بھی شامل ہے جنہوں نے امیتابھ کی سب سے بڑی مداح ہونے کا دعویٰ تو کیا لیکن اپنے دعوے کو سچ نہ کرسکیں اوران کے جھوٹ کا پول سب کے سامنے کھل گیا۔

تبصرے بند ہیں.