بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کو پہلی سحری میں ماں کی یاد ستانے لگی

ممبئی: 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کی پہلی سحری میں والدہ کی کمی محسوس ہونے لگی جس کا اظہار انہوں نے ٹوئٹر پر کیا ہے۔

دنیا بھر میں  ماہ صیام شروع ہوچکا ہے اورمسلمان اس بابرکت مہینے کی رحمتیں سمیٹنے میں مگن ہوچکے ہیں جب کہ اس  رحمتوں والے مہینے میں  شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد  بھی  اپنی   پیشہ وارانہ  ذمہ داریوں کے ساتھ  اس ماہ صیام کے روزے بھی رکھتے ہیں اوران ہی میں   بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہما قریشی بھی  شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.