وارم اپ میچ میں پاکستانی پلیئرز آج کینگروز پر ہنر آزمائیں گے

برمنگھم: 

چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستانی پلیئرز آج کینگروز پر ہُنر آزمائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان اپنا دوسرا اور آخری پریکٹس میچ برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں پیر کو آسٹریلیا سے کھیل رہا ہے۔ بنگلادیش کے خلاف پہلے ورام اپ مقابلے میں پاکستان ٹیم نے آخری لمحات میں فہیم اشرف کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت دو وکٹ سے میدان مار لیا تھا، اس میچ میں گرین شرٹس کی بولنگ انتہائی مایوس کن رہی تھی خاص طور پر وہاب ریاض بھرپور پٹائی کے باوجود ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کرپائے تھے جبکہ ٹاپ آرڈر بیٹسمین اظہر علی اور بابر اعظم بھی اپنی موجودگی کا احساس دلانے میں ناکام رہے تھے۔ آخر میں فہیم اشرف نے 30 بالز پر ناقابل شکست 64 رنز بناکر اہم ترین ایونٹ سے قبل گرین شرٹس کو رسوائی کی گہری کھائی میں گرنے سے بچالیا تھا۔ اس میچ سے ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہوگئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.