ہوسکتا ہے آئندہ سال شادی کرلوں، صبا قمر

لاہور: 

بھارتی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ میں جلوہ گر ہونے والی مشہور پاکستانی ادکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ وہ 2018 میں شادی کا ارادہ رکھتی ہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ان کا جیون ساتھی کردار کا غازی ہو جب کہ اس کا دولت مند ہونا ضروری نہیں۔

صبا قمر کا کہنا ہے کہ ہر انسان كو شادی كرنے كا حق ہے اور ’’میرے خیال میں اس وقت میری عمر مناسب ہے كہ میں شادی كرلوں مگر میں اس كا كوئی ٹائم فریم نہیں دے سكتی لیكن ہو سكتا ہے كہ میں اگلے سال شادی كر لوں۔‘‘ انہوں نے كہا كہ میں نے غربت كا دور دیكھا ہے اور اب خدا كی ذات نے مجھے عزت، شہرت اور دولت، تینوں چیزوں سے نواز ركھا ہے، ضروری نہیں كہ میرا ہونے والا جیون ساتھی امیر ہو، صرف اس كا كردار اچھا ہونا چاہیے اور وہ شادی كے بعد صرف مجھ سے مخلص اور ایك اچھے دوست كی طرح رہے تو میرے خیال سے ازدواجی زندگی اچھی گزرے گی۔

تبصرے بند ہیں.