پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں واپسی

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پہلے بالی ووڈ میں ایک عرصے تک کام کرکے خوب کامیابی سمیٹی اورپھر ہالی ووڈ جاکر بھی ان کی ترقی کا سفر جار رہا تاہم اب ایک بار پھر وہ بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کرتی نظرآئیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نا صرف امریکی ٹی وی سیریل ‘کوانٹیکو’ میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردارنبھا رہی تھیں بلکہ ان کی پہلی ہالی ووڈ “بے واچ” بھی ریلیز ہونے والی ہے لیکن اب شاید اداکارہ کوہالی ووڈ پراجیکٹس کی آفر نہیں ہورہی جس کے بعد انہوں نے واپس بالی ووڈ میں انٹری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.