سیف علی کی بیٹی سارہ بالی ووڈ نگری میں انٹری دینے کو تیار

ممبئی: 

بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کی بیٹی سارہ کو ہدایت کار کرن جوہر نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے سیکوئل میں کاسٹ کرلیا۔

بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے 2012 میں اپنی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ میں 3 نئے اور نوجوان چہرے متعارف کرائے تھے جن میں ورن دھون ، سدھارت ملہوترا اورعالیہ بھٹ شامل ہیں جب کہ فلم نے بھی باکس آفس پر خوب کمائی کی تھی جس کے بعد اب ہدایت کار نے فلم کے سیکوئل میں بھی نئے چہرے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.