مومنہ کی سوشل میڈیا پوسٹ سے ان کی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق ہوگئی

کراچی: 

کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹنے کی افواہیں کافی عرصے سے سرگرم تھی تاہم اب سوشل میڈیا پر ان کی ایک پوسٹ افوافوں کی تصدیق کررہی ہے کہ وہ اب اکیلی ہیں۔

کوک اسٹوڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی  گلوکارہ مومنہ مستحسن جنہوں نے گزشتہ سال اپنے مداحوں کو پاکستانی نژاد امریکی بینکر سے منگنی کرنے کی خوش خبری دی تھی لیکن کچھ ہی عرصے بعد ان کی منگنی ٹوٹنے کی خبریں گردش کرنے لگیں جس پر مومنہ نے کافی غصہ کا اظہار کیا تھا لیکن اس وقت انہوں نے منگنی ختم ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی تاہم اب ایک بار پھر خبریں گردش کررہی ہیں کہ مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹ چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.