پاناما کیس؛ لندن فلیٹس کی ملکیت کے مزید ثبوت عدالت میں پیش

اسلام آباد: 

وزیر اعظم کے بیٹوں حسین اور حسن نواز کے وکیل سلمان اکرم راجا نے پاناما لیکس کیس میں لندن فلیٹس کی ملکیت کے مزید ثبوت عدالت میں جمع کروا دئیے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا لارجر بینچ پاناما کیس کی سماعت کر رہا ہے، سماعت کے آغاز پر حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجا نےاپنے موکل کی جانب سے لندن میں اپنے فلیٹس کی ملکیت سے متعلق مزید ریکارڈ جمع کرا دیا، سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ تمام دستاویزات گزشتہ رات لندن سے منگوائی گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.