بلوچستان: مچھ اور خضدارسے 5 لاشیں برآمد، لورالائی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ خضدار کے قریب کراچی روڈ سےدو مسخ شدہ لاشیں ملیں ہیں جبکہ مچھ میں بھی 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا ہے، پانچوں لاشوں کو قریبی سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ضلع لورالائی میں بھی دو افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبے میں نئی حکومت کی تشکیل کے مراحل پر ہے اور مختلف علاقوں سے مسخ شدہ لاشوں کے ملنے کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے گزشتہ روز بھی دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
تبصرے بند ہیں.