جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی حالت پھر بگڑگئی،اسپتال داخل
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کو پھیھڑوں میں انفیکشن کےباعث ایک بار پھر دوبارہ اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے 94 سالہ نیلسن منڈیلا کی حالت انتہائی تشویشناک قرار دے دی ہے، اسپتال میں ان کے تمام اہل خانہ اسپتال میں موجود ہیں۔ جنوبی افریقا كے صدر جيكب زوما نےعوام سے سابق صدر کی جلد صحت یابی کےلئےدعا کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ نیلسن منڈیلا گزشتہ کئی برسوں سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں، دو ماہ قبل بھی انہیں اسی مرض کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.