لاس اینجلس میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک

امریکی شہر لاس اینجلس میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک حملہ آور کو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرلاس اینجلس میں واقع سانٹا مونیکا کالج کےقریب مشتبہ افراد نےایک گھر پر فائرنگ کرکے اسے آگ لگا دی ، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے، حملہ آوروں نے گھر کے بعد سڑک پر آکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد دونوں مشتبہ افراد سانٹا مونیا کالج کی لائبریری میں چھپ گئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک مبینہ حملہ آور ہلاک جب کہ دوسرے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فائرنگ کی جگہ سے کچھ ہی فاصلہ پر صدر براک اوباما ایک تقریب میں شریک تھے، واقعے کے بعد سانٹا مونیکا کالج سمیت علاقے کے تمام تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ۔

تبصرے بند ہیں.