لاہور: پنجاب میں شدیدگرمی اورلوسے2عورتوں سمیت 6افرادہلاک ہو گئے۔ ادھربجلی کا شارٹ فال 4ہزار 450 میگاواٹ ہونے کے باعث 10سے 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔تفصیلا ت کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کا بحران مزید سنگین ہو گیا، پاور لومز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز مظاہرہ کیا گیا اور ٹریک پر ٹائر جلا کر مسافر ٹرین روک لی، وہاڑی میں لُو لگنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پرائیویٹ اسکولوں کے بچے گرمی سے بیہوش ہو گئے۔ جنوبی پنجاب میں بجلی کی طلب کے مقابلے میں فراہمی 40 فیصد سے بھی کم ہے‘ ملتان شہر میں 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے کر دیا گیا ہے‘ تجارتی صارفین کیلیے 12 گھنٹے‘ زرعی ٹیوب ویل کیلئے 16 گھنٹے جبکہ دیہی صارفین بدستور 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے شکار ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکام پر ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ کا ا طلاق کرنے کے نام پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لائن لاسز میں کمی کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.