سکھر: نومنتخب وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن فرینڈلی ہو یا نہ ہو، اپوزیشن اپوزیشن ہی ہوتی ہے، سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ امن وامان ہماری اولین ترجیح ہے،آئندہ بجٹ سے امن وامان کے لیئے زیادہ رقم خرچ کریں گے۔ سندھ خصوصاًً کراچی میں امن وامان کی بہتری کے لئے صدر آصف علی زرداری نے بھی احکامات جاری کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن فرینڈلی ہو یا نہ ہو، اپوزشین اپوزیشن ہی رہتی ہے، ایک سوال پر سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے،پیپلزپارٹی جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی نہیں کررہی۔
تبصرے بند ہیں.