ساہیوال :اسکول وین اورٹرک میں تصادم،3 بچے جاں بحق

ساہیوال : ساہیوال عارف والہ روڈ پر سکول وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجہ میں تین بچے جاں بحق اورتیرہ افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مقامی سکول کے بچے چھٹی کے بعد سکول وین کے ذریعے گھر جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کی ٹکر سے ڈرائیور سمیت سولہ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔مرنے والوں میں گیارہ سالہ عائشہ، دس سالہ مریم اور بارہ سالہ احمد رضا شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.