قمبرشہدادکوٹ: قمبر شہداد کوٹ سے انیس روز قبل اغوا ہونے والے تین افراد کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا، کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ غلام سرور ابڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شہدادکوٹ سے قمبر آنے والے تین افراد کو کبیڑ تھانے کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ڈاکو مغویوں کو بلوچستان منتقل کررہے ہیں، جس پر پولیس نے کارروائی کرکے تینوں مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرالیا، ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایس ایس پی نے کامیاب کارروائی پر پولیس اہلکاروں کو پچاس ہزار روپے انعام دیا۔
تبصرے بند ہیں.