ملکی تاریخ میں کسی وزاعظم نے مدت پوری نہیں کی،شیخ رشید
اسلام آباد: چاہتے ہیں عمران خان اپوزیشن لیڈربن جائیں،شیخ رشید کہتے ہیں کہ آج تک کسی وزیراعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی، دیکھتے ہیں نوازشریف کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔چودہویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اچھے کام کیلئے ہرپارٹی کیساتھ چلیں گے،کوشش ہے گرینڈ اپوزیشن بن جائے گی،میں چاہتا ہوں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان قائد حزب اختلاف بن جائیں،انکا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں آج تک کسی بھی وزیر اعظم نے مدت پوری نہیں کی ،دیکھتے ہیں نوازشریف کے ساتھ کیا ہوتا ہے، ایم کیو ایم کے رہنما اور نو منتخب ایم این اے فاروق ستار نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہویامسلم لیگ ن کوئی بھی اچھا کام کرے اورکراچی میں امن قائم کرے ہہر ممکن ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں،اجلاس مین شرکت کیلئے اینیوالے ن لیگ کے رہنما رانا اسحاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں بجلی کا بحران کا خاتمہ کر دینگے اورتمام مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرینگے۔
تبصرے بند ہیں.