غزنی میں جھڑپ، 28 طالبان اور افسر سمیت 12 پولیس اہلکار ہلاک
کابل: اتحادی و افغان فورسز نے مشرقی افغانستان میں جاری مشترکہ آپریشن میں 28طالبان کو ہلاک اور 17کو زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے، جبکہ جھڑپ میں ایک سینیر پولیس آفیسر سمیت 12پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے بتایا ہے کہ اتحادی و افغان فورسز نے صوبہ غزنی میں جاری آپریشن کلین اپ کے دوران کم از کم 28طالبان کو ہلاک اور 17کو زخمی کیا ہے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ بارود اور موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ضلع گیلان کے گورنر محبوب اللہ سیادون کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے پر طالبان کا کنٹرول ختم کردیا ہے۔ طالبان کے ساتھ جھڑپ میں ایک پولیس آفیسر مارا گیا ۔ دوسری جانب طالبان نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیلان میں ہونے والی جھڑپ کے دوران 12 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.