ہزاروں افراد کا اسرائیلی وزیراعظم کے گھر کے سامنے مظاہرہ

تل ابیب: اسرائیل میں ہزاروں افراد نے معاشی پالیسیوں کے خلاف وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر نیتن یاہو اور وزیر برائے پانی و بجلی سلوان شالور کے گھروں کے سامنے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے معاشی پالیسیوں اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف بینر اٹھائے ہوئے تھے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ مظاہرین نے گورنر اسرائیلی جنگ کے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارا پیسہ کہاں استعمال ہو رہا ہے اس بارے میں قوم کو بتایا جائے۔

تبصرے بند ہیں.